35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںمارین کلک میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر...

مارین کلک میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے

- Advertisement -

میڈرڈ۔25اپریل (اے پی پی):کروشیا کے نامور ٹینس مارین کلک اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے

۔28 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی بنجمین بونزی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والے کروشین حریف کھلاڑی مارین کلک کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں 28 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی بنجمین بونزی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 سالہ حریف کروشین کھلاڑی مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں