اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ 10 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا، پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا