ماسکو میں ریکارڈ برف باری، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

128

ماسکو۔19دسمبر (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برف باری کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،تاہم بچوں سمیت بعض افراد اس سرد موسم سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ ماسکو انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے 12 ہزار 500گاڑیاں تعینات کی ہیں۔روسی محکمہ موسمیات کے مطابق ماسکو میں اتنی شدید برف باری آخری مرتبہ 1989 اور 1993 میں ہوئی تھی۔