ماسکو میں پاکستانی مشن میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

59
ماسکو میں پاکستانی مشن میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

ماسکو۔27اکتوبر (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان کے سفارت خانہ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔ تقریب میں رشین فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی، روس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔

سیکنڈ سیکرٹری محمد طیب اور سیکنڈ سیکرٹری ڈاکٹر جیٹھا نند نے بلترتیب صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم اور جدوجہد آزادی کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔