37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںماسکو میں پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد بین...

ماسکو میں پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد بین الاقوامی دہشت گردی کا 11 واں اجلاس

- Advertisement -

ماسکو/اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد بین الاقوامی دہشت گردی کا 11 واں اجلاس منگل کو ماسکو میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے وفد کی قیادت سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ) نبیل منیر نے کی جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، افغانستان اور خطے میں دہشت گردی سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرے پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔ بات چیت دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی نوعیت اور تعاون پر مبنی حکمت عملی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر مرکوز رہی۔

- Advertisement -

اجلاس دہشت گرد گروہوں کی طرف سے درپیش مشترکہ چیلنجز کے مقابلہ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی اعادہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ علاقائی اور عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس 2026 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں