ماش کی کاشت جولائی کے دوران تر وترحالت میں کی جائے، زرعی ماہرین

179
Cultivation of Mash
Cultivation of Mash

فیصل آباد ۔ 20 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کواگلے ماہ جولائی کے دوران ماش کی تر وتر حالت میں کاشت اور قطاروں کافاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اورماش کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ماش97، ماش عروج 2011، چکوال ماش کاشت کریں جن کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروتر حالت میں کریں اورقطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں۔انہوں نے بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔