27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںمالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں 5.3 درجے شدت کا...

مالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں 5.3 درجے شدت کا زلزلہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) جمعہ کی صبح مالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلہ سے لرز اٹھے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح 9 بجکر 36 منٹ پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 درجے ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہندوکش رینج میں 113 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے مالاکنڈ، دیر بالا و زیریں اضلاع کے علاوہ اردگرد کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=125979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں