مالاکنڈ ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 11 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 30 نشستوں پر 536 امیدوار مدمقابل

87
PB 45 Quetta
PB 45 Quetta

زاہد اکبر عباسی

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مالاکنڈ ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 11 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 30 نشستوں پر 536 امیدوار مدمقابل ہیں، کل 54 لاکھ 13 ہزار 723 ووٹرز ان انتخابی حلقوں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، تحریک انصاف کے گوہر علی خان اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام بھی یہاں سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 1 چترال سے 10 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ چترال کے دو اضلاع پر محیط اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 550 ہے جو قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

پی کے۔ 1 چترال اپر سے 15 جبکہ پی کے۔ 2 چترال لوئر سے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع سوات سے قومی اسمبلی کی تین جبکہ صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 147 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 14 لاکھ 77 ہزار 872 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 2 سوات سے 9، این اے۔ 3 سوات سے 13، این اے۔ 4 سوات سے 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ 3 سوات سے 8، پی کے۔ 4 سوات سے 9، پی کے۔ 5 سوات سے 13، پی کے۔ 6 سوات سے 16، پی کے ۔7 سوات سے 13، پی کے۔ 8 سوات سے 17، پی کے۔ 9 سوات سے 18 جبکہ پی کے۔ 10 سوات سے 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔

اپر اور لوئر دیر کے اضلاع سے قومی اسمبلی کی تین اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 8 نشستوں پر کل 137 امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 14 لاکھ 61 ہزار 285 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 5 اپردیر سے 11، این اے۔ 6 لوئردیر سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت 11 اور این اے۔ 7لوئردیر سے 16 امیدوار مدمقابل ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے ۔11اپردیر سے 10، پی کے۔ 12اپردیر سے 8، پی کے۔ 13 اپردیر سے 8، پی کے۔ 14 لوئردیر سے 18، پی کے۔ 15 لوئردیر سے 14، پی کے۔ 16 لوئر دیر سے 13، پی کے۔ 17لوئردیر سے 18 اور پی کے۔ 18 لوئر دیر سے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ سے 8 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ یہاں سے صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر 51 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی کے۔ 19 باجوڑ سے 7، پی کے۔ 20 باجوڑ سے 11، پی کے۔ 21 باجوڑ سے 18 اور پی کے۔ 22 باجوڑ سے 15 امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار 711 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 9 مالاکنڈ سے 15 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر 32 امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 451 ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے گوہر علی خان سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر 31 امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 252 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 11 شانگلہ سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ شانگلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 602 ہے۔