مالی، بم دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکارہلاک،اقوام متحدہ کی مذمت

103
United Nations

بماکو۔4جون (اے پی پی):مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں امن مشن کے دستے کے 2اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ مالی کے ڈوئنزا قصبے کے قریب ٹمبکٹو کے شاہراہ پر پیش آیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی مربوط استحکام مشن(ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے ترجمان اولیور سالگاڈو کے حوالے سے بتایا کہ مشن کے سربراہ القاسم اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن مشن کے دستے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے مالی کے حکام پر زور دیا کہ وہ امن کے اہلکارروں کے خلاف حملے کی فوری تحقیقات کریں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی مالی کے شمالی علاقے کڈال میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک امن اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تھے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے،

اقوام متحدہ کے امن دستے کو گزشتہ ماہ22 مئی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور درپیش مشکلات کے باوجود امن دستے نے اپنی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ان حملوں کی شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مالی 2012سے تنازعات کا شکار ہے ۔فوجی اہلکار اور دو کونسلروں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک الگ واقعے میں گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 6شہری ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اقوام متحدہ کے امن مشن کے مصری دستے سے تھا۔