مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی

112
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک عرصہ میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 180.95 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.56 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات سے ملک کو 176.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 744.65 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔ برآمدات کی نسبت پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جولائی سے ستمبر تک عرصہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر5.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 171.78 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات پ15.22ر ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران بنگلہ دیش سے مجموعی درآمدات کا حجم 52.19 ملین ڈالررہا تھا۔