اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک سے برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر تک ملکی برآمدات کاحجم 7 ہزار285 ملین ڈالرریکارڈ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.52 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملکی برآمدات کا حجم 7 ہزار37 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں اضافہ کی شرح 0.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے چارمہینوں میں تجارتی خسارے میں 1.97 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔