اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 189 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونی نجی سرمایہ کاری میں 60.7 فیصد اضافہ ، براہِ راست سرمایہ کاری میں 63.7 فیصد اضافہ ، پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 45.4 اضافہ ، بیرونی سرکاری سرمایہ کاری 90 فیصد اضافے کے بعد 305 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔