مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے حجم میں 6 فیصد کمی

98
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے حجم میں 6 فیصد سے 4.46 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔پاکستان شماریاتی بیورو (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے مقابلے میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات سیکٹر کی بر آمدات میں 1.54 فیصد کمی آئی ہے جبکہ نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے حجم میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اس عرصہ میں خام پٹرولیم کی بر آمد میں 50.28 فیصد کی کمی آنے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی بر آمدات میں 7.47 فیصد کمی رہی۔پٹرولیم نپتھا کی بر آمد میں اضافہ ہوا۔جولائی 2016 سے جنوری 2017 کے دوران کارپٹ اور رگز کی برآمدات میں 20.23 فیصد اضافہ رہا جبکہ کھیلوں کے سامان کی بر آمد میں 7.42 فیصد کمی آئی اسی طرح پاکستان کے تیار کردہ فٹ بال کی فروخت میں 9.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔