مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی چین کیلئے اشیاءاور خدمات کی برآمدات میں 3.93 فیصد اضافہ ریکارڈ

70

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی چین کیلئے اشیاءاور خدمات کی برآمدات میں 3.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چین کیلئے کل برآمدات جولائی تا فروری 2018-19ءکے دوران 1150.523 ملین ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں اس دوران یہ برآمدات 1107.004 ملین ڈالر تھیں۔ دوسری جانب چین سے پاکستان کےلئے اس عرصہ کے دوران برآمدات 6633.191 ملین ڈالر تھیں جو گزشتہ سال 7326.706 ملین ڈالرز تھیں۔ پام آئل کی امپورٹ میں 358.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کاربن کی امپورٹ 106,73 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.963 ملین ڈالرز سے بڑھ کر 8.193 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔