مالی سال 20 کے ابتدائی تین مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے5.4 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

105
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 20 کے ابتدائی تین مہینوں (جولائی تا ستمبر) میں 5478.11 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں5557.61 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ستمبر 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1747.95 ملین ڈالر رہی جو کہ اگست 2019ءکے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ جبکہ ستمبر 2018ءکے مقابلے میں 17.6 فیصدزیادہ ہیں۔ بلحاظ ملک ستمبر 2019ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بحرین، کویت، قطر، عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 420.88 ملین ڈالر،363.34 ملین ڈالر،281.91 ملین ڈالر،264.89 ملین ڈالر، 162.77 ملین ڈالر اور53.20 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2018ءمیں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 360.16 ملین ڈالر،308.13 ملین ڈالر، 240.49 ملین ڈالر،216.75 ملین ڈالر، 134.49 ملین ڈالر اور 41.14 ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2019ءمیں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر200.95 ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2018ء میں ان ملکوں سے 185.31 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔