اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 4.23 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 753.22 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے دوران 722.622 ملین ڈالر کے موبائیل فونز درآمد کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں 0.86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور دوران سال شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.365 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال 2014-15ءکے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.377 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔