مالی سال 2015-16 ءکے دوران تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو اضافہ

94

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران تعمیرات کے شعبہ نے 13 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 ءکے مطابق دوران سال تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے گزشتہ چار سالوں کے دوران شعبہ کی شرح نمو اوسطاً 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں اضافہ کے اسباب میں سی پیک اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کئی میگا پراجیکٹس شامل ہیں اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے دوران بھی تعمیرات کے شعبہ کی شرح ترقی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا جس سے شعبہ سے منسلک صنعتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔