مالی سال 2016-17ءکا بجٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی وژن کا عکاس ہے وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ءکا بجٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی وژن کا عکاس ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم تعریف کی مستحق ہے، گذشتہ تین سالوں میں پاکستانی عوام کی زندگیاں بہتر …

اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ءکا بجٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی وژن کا عکاس ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم تعریف کی مستحق ہے، گذشتہ تین سالوں میں پاکستانی عوام کی زندگیاں بہتر کرنے اور تمام امور میں قوم کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے مسلسل کام کیا۔ ہفتہ کو پرائم منسٹر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی بے ضابطگیوں اور افراط زر کی بلند ترین سطح ہمیں ورثہ میں ملی تاہم موجودہ حکومت کی کوششوں سے جی ڈی پی کی 4.7 فیصد گروتھ حاصل کی۔ تجارت میں توازن بہتر ہوا اور افراط زر کی شرح 10 سال کی سب سے کم ترین سطح تک آ گئی۔ اس کے علاوہ ٹیکس محصولات کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply