مالی سال 2016-17ءکے دوران جی ڈی پی میں خدمات کے شعبہ میں 59.59 فیصد اضافہ

70
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 59.59 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ صنعتی شعبہ کا حصہ 20.88 فیصد اور زرعی شعبہ کا جی ڈی پی میں حصہ 19.53 فیصد رہا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 1999-00ءکے دوران خدمات کا شعبہ جی ڈی پی میں 53.61 فیصد کا حصہ دار تھا۔