اسلام آباد ۔ 10مئی(اے پی پی)رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران صوبوں کی جانب سے ٹیکس محصولات میں 23.48 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2016-17ءکے دوران تمام صوبوں کی جانب سے مختلف ٹیکسز کی وصولیاں 230.54 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صوبو ں نے مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں 186.7 ارب روپے کی وصولیاں کی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران تمام صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں 23فیصد سے زائد کا اضافہ ہواہے ۔