مالی سال 2018-19ءکے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 19.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

100
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 19.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان)پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران ایک لاکھ88 ہزار فرنیچرز آئٹمز برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 423 ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران فرنیچر آئٹمز کی برآمدات 2لاکھ 25ہزار تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت 503 ملین روپے تک بڑھ گئی۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں37ہزار آئٹمز یعنی 19.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔