مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 54.61 فیصد کا اضافہ

105
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 54.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 41 لاکھ 92 ہزار 60 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 22 ہزار 480 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 61 لاکھ 27 ہزار 835 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت 34 ہزار 756 ملین روپے تک بڑھ گئی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19 ءکے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 12ہزار 276 ملین روپے یعنی54.61 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
a