مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران متفرق مشینری کی برآمدات میں44.31 فیصد کا اضافہ

80
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران متفرق مشینری کی برآمدات میں44.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران 8 سو 96 ملین روپے مالیت کی متفرق مشینری برآمد کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران متفرق مشینری کی برآمدات ایک ہزار 293 ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سالکے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران متفرق مشینری کی برآمدات میں397 ملین روپے یعنی 44.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔