مالی سال 2019-20کے بجٹ میں مسلح افواج کے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا ،وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر

79

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالی سال 2019-20کے بجٹ میں مسلح افواج کے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ سول بجٹ میں کفایت شعاری مہم کے تحت 5فیصد کمی کی گئی ہے ۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے منگل کو قومی اسمبلی میں مالی سال 2019-20کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت سول بجٹ میں کمی جب کہ فوج بجٹ میں کوئی اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول حکومت کا سالانہ بجٹ 460 ارب سے کم کر کے 437 ارب روپے کیا گیا ہے جو کہ 5 فیصد بنتا ہے جب کہ دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔