مالی سال 2022-23 کے دوران تجارتی خسارے میں 43.03 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے

165
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):مالی سال 2022-23 کے دوران تجارتی خسارے میں 43.03 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی تا جون (2022-23) کے دوران تجارتی خسارہ 27.547 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا جون (2021-22) میں 48.354 بلین ڈالر کے خسارے میں 43.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اس عرصے کے دوران برآمدات 27.744 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 31.782 بلین ڈالر تھیں جو کہ 12.71 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔دوسری جانب، درآمدات میں 31 فیصد کی شدید کمی دیکھی گئی جو گزشتہ سال 80.136 بلین ڈالر سے کم ہو کر مالی سال 2022-23 کے دوران 55.291 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

سال بہ سال کی بنیاد پر، ملک سے برآمدات میں 18.72 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور جون 2023 میں یہ 2.366 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ جون 2022 میں 2.911 بلین ڈالر کی برآمدات تھیں۔

درآمدات بھی جون 2023 میں گھٹ کر 4.180 بلین ڈالر ہوگئیں جو جون 2022 میں 7.857 بلین ڈالر تھیں جو کہ 46.80 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، جون 2023 کے دوران برآمدات میں 7.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مئی 2023 میں 2.200 بلین ڈالر کی برآمدات تھیں۔