مالی سال 2022-23 کے دوران ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 3296.7 ملین روپے خرچ کئے گئے ،اقتصادی سروے

104
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):مالی سال 2022-23 کے دوران ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 3296.7 ملین روپے خرچ کئے گئے جبکہ مارچ 2023 تک اِس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2027.01 ملین درخت تقسیم/ لگائے گئے ہیں۔جمعرات کومالی سال 2022-23 کے جاری کیے گئے اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں مارچ 2023 میں نیشنل کلین ایئر پالیسی بنائی گئی تاکہ ملک میں آلودگی میں کمی لاتے ہوئے ہوا کے بہتر معیارکو یقینی بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن کاپ -27 نومبر 2022 میں مصر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے ایک وفد نے شرکت کی۔ وفد نے کئی دوسری تقریبات میں بھی حصہ لیا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے مسائل اور حل پر تبادلہ خیال کیا۔