مالی سال 2025-26، ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 25جاری و 2 نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 15005.801ملین روپے کے فنڈز مختص

5
Annual Development Program 2025-26
Annual Development Program 2025-26

اسلام آباد۔ 22 جون (اے پی پی):مالی سال 2025-26کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 25جاری و 2 نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 15005.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 25جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے مجموعی طور پر 14805.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ 2نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے 200ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے دونئے منصوبوں میں یو سی بہر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں ماڑی صفدر شاہ کے مقام پر دریائے سرن پر آر سی سی پری سٹریسٹڈ پل کی تعمیر کے منصوبے کے لیے 100ملین روپے جبکہ یو سی بہر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں شاہ دا پنجہ کے مقام پر دریائے سرن کے مقام پر پری سٹریسٹڈ پل کی تعمیر کے منصوبے کے لیے 100ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔