مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک سال کی توسیع

64
United Nations

اقوام متحدہ۔30جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں جاری امن مشن میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی 15رکنی سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے بحران سے دوچار مغربی افریقی ملک مالی میں نئے مینڈیٹ کے لیے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب مالی کی فوجی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں تک رسائی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتی۔