21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمالی میں الجزائر کی سرحد کے قریب ڈرون حملوں میں6 شہری جاں...

مالی میں الجزائر کی سرحد کے قریب ڈرون حملوں میں6 شہری جاں بحق

- Advertisement -

ماکو۔31جولائی (اے پی پی):مالی کے شمالی علاقے تین زاوتین میں الجزائر کی سرحد کے قریب ڈرون حملوں میں 6 شہری جاں بحق ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق مالی کی فوج نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے الجزائر کی سرحد کے قریب تین زاوتین میں برکینا فاسو کی فوج کے ساتھ مل کر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ فوج نے کہا کہ یہ حملہ ساحل ریاستوں کی حال ہی میں تشکیل دی گئی کنفیڈریشن کے اجتماعی دفاعی طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے، جو برکینا فاسو، مالی اور نائجر کی فوجی حکومتوں کو متحد کرتی ہے۔

- Advertisement -

ایک مقامی اہلکار نے حملے کے بعد بتایا کہ ڈرون حملوں میں 6شہری مارے گئے جن کا تعلق سوڈان، نائیجیریا اور چاڈ سے ہے۔ مالی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملوں میں دہشت گردوں اور ان کے ہتھیاروں کو لے جانے والی ایک پک اپ کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ مالی کی فوج اور اتحادی ملک روس نے ہفتے کو خطے میں علیحدگی پسند باغیوں کے خلاف لڑائی میں بھاری نقصان اٹھایا۔

مالی کی فوج نے پیر کو اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے بڑی تعداد میں اموات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489200

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں