مالی میں فولانی اور دوگون قبائل کے درمیان خونریز جھڑپیں، کم از کم8 افراد ہلاک

125

بماکو۔ 20 مارچ (اے پی پی) مالی کے صحرائی علاقے میں فولانی اور دوگون قبائل کے درمیان خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک 25 افراد مارے جا چکے ہیں۔مالی کی فوج کے مطابق یہ جھڑپیں برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع کورو نامی گاﺅں میں ہوئیں۔ متحارب قبائل نے صبیرے نام کے ایک گاﺅں کو بھی مکمل طور پر نذر آتش کر دیا جہاں سے ایک معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر قتل کیا گےا تھا۔