مال گاڑیوں سے لگنے والی70 جدید بوگیاں چین سے پاکستان کے لئے روانہ،پیر16 جنوری کو کراچی پہنچیں گی

130
پہلی خصوصی ٹرین 18 اپریل کو کراچی سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی،پاکستان ریلویز

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے پاکستان کیلیے روانہ ہو گئیں جو16 جنوری پیرکو کراچی پہنچیں گی۔

رواں سال مارچ میں ایسی مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ820 ویگنوں کا منصوبہ ہے۔ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی ماندہ 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔ ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

موجودہ ویگنز60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔ نئی ویگنز میں70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔ جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔