مانسہرہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):بالاکوٹ کے علاقے کھولیاں میں کیری ڈبہ اور ڈمپر میں تصادم سے 02 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے کھولیاں میں کیری ڈبہ اور ڈمپر کے درمیان تصادم پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ریفرل ایمبولینس بالاکوٹ سے فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی،حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں محفوظ طریقے سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیری ڈبہ کاغان کی طرف جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔