مانسہرہ۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی زیر نگرانی مانسہرہ کے نواحی علاقے تحصیل بفہ پکھل بٹل آر ایچ سی میں ریسکیو ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ۔
ریسکیو1122 صوبہ بھر میں ہونے والے کسی بھی قدرتی اور ناگہانی آفات کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کررہاہے ۔اہلیان بٹل کسی بھی ایمرجنسی حادثات کی صورت حال میں میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 0997920126 پر کال کر کے خدمات حاصل کر سکتے ہیں ریسکیو 1122ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔