مانسہرہ،داتاکےقریب ٹریفک حادثہ،میاں بیوی زخمی

186
accident

ایبٹ آباد۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ کےعلاقےداتاکےقریب ٹریفک حادثے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے،ریسکیو1122مانسہرہ کےمطابق داتا کےقریب پراڈو اور سوزوکی کے درمیان تصادم ہوا ،حادثےکی اطلاع کنٹرول روم کوموصول ہوتےہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی،

حادثےکےنتیجےمیں داتاکارہائشی نیازخان اوراسکی بیوی زخمی ہوگئی،میڈیکل ٹیم نےپیشہ وارانہ طور پرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکےکنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا۔