مانسہرہ،ریسکیو 1122 نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

107
سیالکوٹ،ریسکیو1122 سیالکوٹ کا عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

ایبٹ آباد۔ 13 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ہفتہ وار کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 3672 کالز موصول ہوئیں جن میں 47 ایمرجنسی 2930 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی اور 695 ڈراپ کالز شامل ہیں جن کے نتیجے میں 34 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو ٹیموں نے 10 ٹریفک حادثات،29 میڈیکل ایمرجنسیز،05 آگ لگنے،02 گولی لگنے اور 01 دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 42 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کے لیے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔