30.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،ریسکیو 1122 ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقاد،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

مانسہرہ،ریسکیو 1122 ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقاد،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد ابرار علی کی زیرِ صدارت ریسکیو آپریشنز،سٹاف کی کارکردگی اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لئنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمن سٹاف،کنٹرول روم انچارج اور سٹیشن ہاؤس انچارجز نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ریسکیو آپریشنز،سٹاف کی کارکردگی اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے تمام انچارجز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ عوام کو بروقت،معیاری و بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں مقامی کمیونٹی کو ریسکیو سروسز سے استفادہ حاصل کرنے اور تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو ایمرجنسی فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں