مانسہرہ،ریسکیو1122نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

20

مانسہرہ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارگردگی رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 3374کالز موصول ہوئیں جن میں سے44 ایمرجنسی کالز تھیں ۔44متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا ۔7 ٹریفک حادثات،33میڈیکل ایمرجنسیز، 2 آگ لگنے اور 2 دیگر متفرق واقعات میں بروقت خدمات سرانجام دیں ۔

49 مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے حصول کے لیے ضلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کیے کے پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔