مانسہرہ،ریسکیو1122نے کوٹکے پل کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

169
مانسہرہ،ریسکیو1122نے کوٹکے پل کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

ایبٹ آباد۔ 05 جون (اے پی پی):مانسہرہ میں ریسکیو1122نے کوٹکے پل کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق بالا کوٹ روڈ پر کوٹکے پل کے قریب جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرآگ لگ گئی،

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر وہیکل و فائر فائٹر فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ طریقہ سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر جنگل کو مزید نقصان سے بچا لیا۔