مانسہرہ،سکول وکالج اوقات میں باہر گھومنے والے طلباکے خلاف کاروائیاں شروع

113
مانسہرہ،سکول وکالج اوقات میں باہر گھومنے والے طلباکے خلاف کاروائیاں شروع

مانسہرہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر سکول وکالج کے اوقات پر بازاروں، پارکوں اور نیٹ کیفے میں بیٹھنے والے طلباکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

اس سلسلہ میں لاری اڈہ پولیس نے سکول کے اوقات میں باہر گھومنے والے بچے کے والدین کے حوالے کیا اور انہیں وارننگ دی کہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔