مانسہرہ۔ 14 جنوری (اے پی پی):پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شنکیاری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد شفیق ولد شفیق کو 2 کلو 70 گرام چرس اور 555 گرام آئس جبکہ عثمان شاہ ولد عظیم شاہ کو 2 کلو 80 گرام چرس اور 325 گرام ہیروئین سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب عبدالستار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش عثمان ولد محمد شوکت سے 1 کلو710 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔