28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 06 ملزمان...

مانسہرہ،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 06 ملزمان گرفتار کر لیے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 24 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 06 ملزمان گرفتار کر لیے،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

تھانہ بفہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان حنیف سکنہ بانڈہ پیران اور مسعود سکنہ ڈھوڈیال کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 01 کلو 140 گرام چرس اور 223 گرام آئس برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ خاکی عبد الستار خان نے منشیات فروش محمد عارف سکنہ بوئی ایبٹ آباد

- Advertisement -

اور شمس الرحمان ولد محمد ایوب سکنہ ٹھاکرہ کو 02 کلو 40 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ افضال احمد سکنہ پانو ڈھیری اور ذیشان علی سکنہ لوھار بانڈہ سے مجموعی طور پر 02 کلو 55 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں