ایبٹ آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے 03 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف تمام تھانوں کی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ بفہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعیم سکنہ بفہ کو 01 کلو 135 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فیصل خلیل نے منشیات فروش وسیم سکنہ گرلاٹ بالاکوٹ کے قبضۃ سے 03 کلو 183 گرام چرس جبکہ تھانہ دربند پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش شیخ فرید سکنہ لس گھاڑ دربند سے 01 کلو چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔