17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،ڈسڑکٹ جیل میں شجرکاری مہم کا آغاز

مانسہرہ،ڈسڑکٹ جیل میں شجرکاری مہم کا آغاز

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):ڈسڑکٹ جیل مانسہرہ میں شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا۔سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر(واٹر شیڈز) عبدالغنی نے دیگر سٹاف کے ہمراہ سوموار کے روز ڈسڑکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل کے اندر شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ایس ڈی ایف او،سپرنٹنڈنٹ جیل نگینہ محسود،ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ زین العارفین شاہ،اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ عثمان علی اور دیگر سٹاف ممبران نے بھی پودے لگائے۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت دو سو کے قریب پودے لگائے گئے ہیں جن میں پھلدار اور پائن کے پودے شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں