- Advertisement -
مانسہرہ۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مانسہرہ کے ہمراہ حالیہ مون سون بارشوں و سیلاب سے متاثرہ علاقہ ڈھیری حلیم (نیل بن)تحصیل بفہ پکھل کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دورہ کے دوران متاثرین و لواحقین سے ملاقات کی اور شہدا کے لئیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی وتحصیل انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے متاثرہ ایریا کی پہلے سے جاری شدہ بحالی و ریلیف کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے فوری احکامات جاری کئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو امدادی چیکس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ضلع مانسہرہ میں تمام متاثرہ علاقوں میں جاری شدہ بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -