29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،ڈی پی او کا تھانہ ناران، ناران بازار اور گردو نواح کا...

مانسہرہ،ڈی پی او کا تھانہ ناران، ناران بازار اور گردو نواح کا دورہ،کھلی کچہری کاانعقاد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے تھانہ ناران کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کے ریکارڈ، سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام دوست رویہ اپناتے ہوئے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ناران میں کھلی کچہری کے انعقاد کے بعد ڈی پی او مانسہرہ نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ہمراہ ناران بازار کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے بازار میں موجود دکانداروں اور سیاحوں سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سنے اور انہیں سکیورٹی، سہولیات اور پولیس تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے بابوسر ٹاپ روڈ کا بھی دورہ کیا جہاں حالیہ دنوں میں برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا اور روڈ کی بحالی کے ساتھ ساتھ پولیس کی مؤثر ڈیوٹی اور نفری کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ بابوسر روڈ کھلنے کے ساتھ ہی ٹریفک مینجمنٹ اور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے مکمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ مانسہرہ پولیس سیاحوں اور مقامی شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور سیاحتی سیزن کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں