مانسہرہ، آن کال ڈیوٹی آفیسر محمد عبداﷲ سید کا سٹیشن 44 اوگی کا دورہ،لاگ بک اور حاضری رجسٹر چیک کئے

179
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ۔ 28 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی ہدایت پر آن کال ڈیوٹی آفیسر محمد عبداﷲ سید نے سٹیشن 44 اوگی کا دورہ کیا۔ آن کال ڈیوٹی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کے ڈسپلن اور آپریشنل گاڑیوں کا معائنہ کر کے آپریشنل آلات اور تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر کے لاگ بک اور حاضری رجسٹر چیک کئے۔

آن کال ڈیوٹی آفیسر نے رسپانس ٹائم پر زور دیتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بروقت خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔