مانسہرہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ کے تھانہ بالاکوٹ کی پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق لوہار بانڈہ کی رہائشی خاتون نے ایس پی سرکل بالاکوٹ جہانزیب خان کے دفتر میں تحریری درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لوہار بانڈہ بغلیان کے رہائشی دو افراد شوکت اور خاورنے اس کی جوان سالہ بیٹی مسمات (ک) کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، اسے جسمانی طور پر ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کئے۔ ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان شوکت اور خاور کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586210