مانسہرہ ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی کاوشوں سے تھانہ ناران کے ساتھ ملحقہ تین نئی پولیس چوکیاں قائم کر دی گئیں۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بالاکوٹ نذیر خان اور ڈی ایس پی سرکل پارس صداقت نثار نے ایس ایچ او تھانہ ناران اور ناران چوکی انچارج کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ سہوچ ، پٹرولنگ پوسٹ جلکھڈ اور پٹرولنگ پوسٹ بیسر کا افتتاح کیا۔