مانسہرہ، شنکیاری بازار میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

184
Fire

مانسہرہ ۔ 22 فروری (اے پی پی):مانسہرہ، شنکیاری بازار میں آتش بازی اور پٹاخے بنانے کے گودام میں اچانک آگ سے لگنے سے 2 افراد جل کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق سجاد نامی شخص آتش بازی اور پٹاخے بنانے کے گودام میں آگ لگنے کے باعث سیف السلام ولد گل محمد سکنہ خان ڈھیری اور اشفاق ولد محمد سائیں سکنہ محلہ پنجمرال شنکیاری جل کر جاں بحق جبکہ گل محمد ولد گوہر رحمن سکنہ کلہاڑے بفہ شدید زخمی ہو گیا، جن کو آر ایچ سی شنکیاری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نفری موقع اور ہسپتال میں موجود ہے۔