مانسہرہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ میں لاری اڈا پانو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جہاں پر بٹگرام کے رہائشی دولت خان نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبكہ اس کی بیوی فائرنگ سے زخمی ہو گئی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔نعش اور زخمی کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔